اسلام آباد : حکومت نے دھاگے کی برآمد پر عائد پینتیس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی اور اس کا کوٹہ ختم کردیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی ٹیکسٹائل سے متعلق خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں دھاگے کی برآمد پر عائد ڈیوٹی اور کوٹہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ملک میں کئی ماہ سے جاری دھاگے کی قلت اور اس کا بحران شدت اختیار کرنے کی وجہ سے حکومت نے بالاخر اس کی برآمد پر عائد ڈیوٹی اور کوٹہ ختم کردیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملکی صنعت کے لئے دھاگے کی دستیابی متاثر نہیں ہونے دی جائے گی۔