اسلام آباد : اٹک ریفائنری نے وزارت پیٹرولیم سے اکتوبر میں سالانہ مرمت کے لئے پیداواری عمل بند کرنے کی اجازت طلب کرلی ہے۔
حکام کے مطابق اٹک ریفائنری نے وزارت پیٹرولیم سے سالانہ مرمت کی غرض سے اکتوبر میں ریفائنری کو تین ہفتے بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت پیٹرولیم نے توانائی کے موجودہ بحران کے پیش نظر اٹک ریفائنری کو بند رکھنے کی اجازت دینے کے معاملے پر وقت مانگا ہے۔ ملک میں ریفائنریزکی مجموعی پیداوارمیں اٹک ریفائنری کا حصہ پندرہ فیصد ہے۔