نوشہرہ: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہوگی ۔
نوشہرہ میں میاں افتخارحسین کے صاحبزادے میاں راشدحسین کی رسم قل کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اے این پی اپنی پالیسی پر گامزن رہے گی۔ دہشت گرد انسان کہلانے کے مستحق نہیں ہیں۔