کراچی : وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی سندھ رضا ہارون نے کہا ہے کہ اخبارات اور ٹی وی کے بعد اب ویب سائٹ بھی رابطوں اور تازہ ترین معلومات کا بڑا ذریعہ ہے۔
پاکستان فلارملز ایسوسی ایشن سندھ سرکل کی ویب سائٹ کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے ویب سائٹس کے ذریعے پاکستان کی شناخت بہتر کرنیکے لئے کام کرنے پر زور دیااور کہا کہ فلور ملز مالکان اس ویب سائٹ کے ذریعہ دنیا بھر کے تاجروں سے تجارتی معلومات کا تبادلہ کریں۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمدیوسف اور سابق چیئرمین جوہرعلی قندھاری نے بتایا کہ ملک بھر میں تقریباً ایک ہزار دو سو پچاس ملز کام کررہی ہیں۔ سندھ میں سالانہ چالیس لاکھ ٹن گندم کی کھپت ہے۔ اس سیکٹر میں مجموعی طور پربیس ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور سالانہ دو کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا جاتا ہے۔