اسلام آباد: وفاقی حکومت کی ہدایت پر پیپکو نے حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے، جس کا مقصد انتظامی امور میں بہتری لانا ہے۔
ذرائع کے مطابق حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ساتھ دوسری کمپنی سکھر الیکٹرک پاوور کمپنی ہو گی، جسے آئندہ چند روز میں آپریشنل کر دیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے زیر انتظام علاقوں میں حیدر آباد ون ،حیدر آباد ٹو اور نوابشاہ شامل ہوں گے جبکہ سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے زیر انتظام علاقوں میں سکھر، دادو اور لاڑکانہ کے علاقے شامل ہوں گے۔ چیف انجینئر ڈیویلپمنٹ کو سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قائمقام سربراہ کا چارج دیا گیا ہے۔