کراچی : کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں چار منزلہ عمارت منہدم ہونے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سات زخمیوں کو ملبے سے نکال لیگ گیا ہے۔ ملبے میں دبے مزید چالیس افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
اورنگی ٹاون کے علاقے فرنیٹئر موڑ پر واقع رہائشی عمارت میں پچاس سے زیادہ افراد مقیم تھے۔ حادثے میں ایک بچی اور خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ ملبے سے نکالے گئے سات زخمیوں کو جناح اور سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔