راولپنڈی : مسافر طیارے کے حادثہ کے بعد بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لاؤنج میں قائم نجی ائیرلائن کادفتراور اندرون ملک جانے والی پروازوں کاآپریشن عارضی طورپر چند گھنٹوں کیلئے بند کردیاگیا۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی طیارے میں سوار مسافروں کے لواحقین اپنے پیاروں کے بارے میں معلومات لینے کیلئے ائیرپورٹ پہنچ گئے جس پر کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ائیرپورٹ کے لاوٴنج میں قائم نجی ائیرلائن کا دفترعارضی طورپر بند کردیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق طیارہ گرنے کے بعد مذکورہ نجی ائیرلائن کی اندرون ملک اوربیرون جانے والی پروازوں کاآپریشن چند گھنٹوں کیلئے بند کردیاگیا۔