اسلام آباد(آن لائن)مارگلہ کی پہاڑیوں میں نجی فضائی کمپنی کا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے فوری بعد پاک بحریہ کی امدادی ٹیموں نے بھی ریسکیو کارروائیوں میں حصہ لیا۔ پاک بحریہ کی طبی ٹیم ، لاجسٹک سپورٹ ٹیم اور ارجنٹ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔ پاک بحریہ کی ایمبولینس اور گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں جبکہ دیگر امدادی اداروں کی معاونت کے لیے دیگر ریسکیو آلات بھی پاک بحریہ نے فوری طور پر فراہم کئے ۔
جڑواں شہروں کی تمام تر ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ز نے بھی جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں انجام دیں تاہم دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث فائر بریگیڈز اور ایمبولینس جائے حادثہ پر نہ پہنچ سکیں تاہم پیدل راستے سے لائے جانے والے زخمیوں کو تقریباً ایک کلو میٹر دور کھڑی ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال شفٹ کیا گیا۔