کابل : افغانستان نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے امریکہ اور مغرب سے مطالبہ کیاہے کہ وہ افغان جنگ میں پاکستان کے کردارکے حوالے سے اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں ۔
افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر سنگین دادفرکاکہناہے کہ افشاں ہونے والے دستاویزات میں پاکستان کے دوہرےکردار کی نشاندہی کے بعدامریکہ اور مغرب کوچاہیے کہ وہ افغانستان کے لیے بنائی جانے والی نئی اسٹریٹجی میں پاکستان کے بارے میں اپنی پالیسی کاازسرنوجائزہ لیں ۔
کابل میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے الزام عائد کیاکہ امریکہ پاکستان کونظرانداز کرکے افغان جنگ کے حوالے سے دوغلی پالیسی اپنا رہاہے۔ ان کاکہنا تھاکہ امریکہ نو سالہ جنگ کے دوران پاکستان میں روپوش طالبنان رہنماؤں اور ان کے حامیوں کے خلاف حملے کرنے میں ناکام رہاہے۔انہوں نے پاکستان کو دی جانے والی امریکی امداد پربھی اپنے تحفظات کااظہارکیا ۔