کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کےجنگلات میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیل رہی ہےجس سے درجنوں گھرتباہ ہوگئے جبکہ مقامی آبادی کوخالی کرالیا گیا ہے سب سے زیادہ تباہ کن آگ لاس اینجلس سے پچہتر کلو میٹر دور تیہاچاپی کے علاقے میں لگی ہے جس میں تیس گھر مکمل طور پرجل چکے ہیں جبکہ ڈیڑھ سو گھروں کے جلنے کے خطرات موجود ہیں ۔
آگ کے شعلوں پرقابو پانے کے لیے فائرفائٹرزمسلسل کوششوں میں مصروف ہیں تاہم تاحال کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے ۔فائرڈیپارٹمنٹ کے انجینیئر اینتھونی رومیروکاکہناہےکہ آگ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے پھیلی اور اس سے
تقریباً دومربع میل کاعلاقہ متاثر ہواہے۔