Fri, September   10, 2010      
 
تازہ خبریں  

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 
  حال وطن:       ملک بھر سے۔۔ تازہ ترین خبریں  
بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 50 سے زائد ہو گئی 
  Updated :  7/29/2010 9:34:37 AM


اسلام آباد : ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ آسمانی بجلی اور مکانات کی چھتیں گرنے ، کرنٹ لگنے ، اور سیلابی ریلوں میں بہنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پچاس سے زائد ہوگئی ہے ۔

ملک بھر میں بارشوں کے باعث سوات اور شانگلہ سے آنے والے سیلابی ریلے سے لینڈ سلائیڈنگ اور لوگوں کے ڈوبنے کی اطلاعات ہیں۔شانگلہ کے علاقے دھمیرا میں بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے نو افراد جاں بحق ہوگئے۔شانگلہ کے مقام پر ہی ٹانگو میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔اروندو کے مقام پر دریا سے 4 لاشیں ملی ہیںجب کہ یک نگی میں دو افراد ہلاک ہوئے۔

سوات کے علاقے مٹہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق جب کہ دریائے سوات سے چار افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔کبل میں دھیری کے مقام پر دریا میں گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوا۔ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، جنوبی وزیرستان سمیت ایف آر شیرانی میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی۔ٹانک میں دو بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ایک بچہ سانپ کے ڈسنے سے بھی مارا گیا۔چک ملائی کے مقام پر بجلی گرنے سے دو سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔شوال میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد لقمہ اجل بن گئے۔مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر رابطہ پل تباہ ہوگئے ہیں۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی بارشیں جاری ہیں۔سندھ میں جیکب آباد ، نوشہرو فیروز،شہداد کوٹ ، لاڑکانہ اور گردونواح میں تیز بارشوں سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ مواصلات کا نظام درہم برہم ہے۔کئی علاقوں میں بجلی معطل ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔بلوچستان کے علاقوں جھل مگسی اور گندھاوا میں بارشوں سے بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی میں سیلاب سے نشیبی علاقے زیر آب ہیں۔۔جب کہ جعفرآباد میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔سب سے زیادہ بارش دیر میں 228 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
___________________________________________________________

 
 
 
 
 
 

مزید خبریں

اے آروائی نیوز کی نشریات بند کرنے پراحتیجاج جاری   
پیمرا نے 4کیبل کمپنیز کو چینلز کھولنے کے احکامات جاری کردیئے   
سیلاب متاثرین کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے،نواز شریف   
سیلاب متاثرین کے لیے غیر ملکی امداد قبول نہ کی جائے، طالبان   
سیلاب متاثرین کی تعداد تصور سے زیادہ ہے،راجہ پرویز اشرف   
نواز شریف کو پارلیمانی سیاست شروع کردینی چاہیے،بابر اعوان   
حکومت نے میڈیا پر کوئی پابندی نہیں لگائی،فوزیہ وہاب   
وزیراعظم کے فلڈ ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کرانے کا سلسلہ جاری   
جعفرآباد:بند ٹوٹنے سے پانی صحبت پور شہر میں داخل   
گڈو بیراج میں سیلاب کی شدت میں کمی، سکھر بیراج پر برقرار   
مشرف کے خلاف درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی   
گلگت:کنہار وادی میں سیلابی ریلے میں10افراد جاں بحق   
اے آروائی نیوز کی بندش،آزادی صحافت پر حملہ ہے،فاروق ستار   
اے آر وائی تاحال بند،عوام اور صحافی سراپااحتجاج   
اےآروائی نیوز کی بندش،قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع   
نشریات بندش کیخلاف پٹیشن ، ڈاکٹرشاہد مسعود کے وکلاء سے مشورے   
صدر زرداری کی متنازع دورے سے وطن واپسی   
سپریم کورٹ :آئین سے باہر نہیں جا سکتے، چیف جسٹس   
نیوزی لینڈ کا سیلاب زدگان کیلئے 10لاکھ ڈالر امداد کا اعلان   
بلوچستان بارشیں: ٹرین سروس معطل، 4 جاں بحق   
اے آر وائی نیوز بندش ، آج بھی احتجاج جاری رہے گا   
پنجاب حکومت کا ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست   
کسی چینل یا اخبار پر پابندی نہیں لگائی،بابر اعوان   
گدو بیراج پر پانی کی آمد میں بتدریج کمی آنا شروع ہو گئی   
متاثرین سیلاب کیلئے10 ارب روپے سےفنڈ قائم کردیا،قائم علی شاہ   
حکومت سیلاب متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کرے،الطاف حسین   
کراچی میں امن کیلئے اتحادی متحد ہوجا ئیں،فہمیدہ مرزا   
اےآروائی نیوز کی نشریات پر پابندی،ملک گیر احتجاج   
خلا کا استعمال قومی ترقی کے لیے ضروری ہے، طارق مجید   
لورالائی میں سیلابی پانی میں ڈوب کر 7 افراد جاں بحق   
سیلاب زدہ علاقوں کے لیے فوری گرانٹ جاری کی جائے،میاں افتخار   
حکمران سیلاب سے بڑا عذاب بن گئے ہیں، پرویزالہیٰ   
وزیر داخلہ رحمان ملک سے سعودی سفیر کی ملاقات   
کسی چینل پر پابندی نہیں لگائی،صمصام بخاری   
اےآروائی نیوز کی بندش پرقانونی ماہرین اورسول سوسائٹی کی مذمت   
بلوچستان اسمبلی: زرعی سبسڈی کے خاتمے کیخلاف قراداد منظور   
پاکستان میں سیلاب سے ڈیڑھ کروڑ افراد متاثر ہوئے،اقوام متحدہ   
لاہور: پاک فوج کی جانب سے متاثر ین کیلئے امدادی سامان روانہ   
پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری   
کراچی میں شرپسندوں کیخلاف سخت آپریشن ہوگا،وزیر داخلہ   
سیاسی قوتیں متحد ہو کر متاثرین کی مدد کاعہد کریں،وزیراعظم   
اےآروائی کی نشریات بند، سیاسی قائدین کا اظہار مذمت   
پشاور: اے آر وائی نیوز کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ   
اے آر وائی نیوز کی نشریات بندش قابل مذمت ہے،راجہ فاروق   
بھارتی وزیر داخلہ کا بیان حقائق کے منافی ہے، دفتر خارجہ   
پیپلزپارٹی آزاد میڈیا پر اپنا غصہ اتارنا چاہتی ہے، ، نثار   
پیپلزپارٹی آزادی اظہاررائے پریقین رکھتی ہے ،فوزیہ وہاب   
اے آر وائی کی نشریات بحال کی جائیں، آئی ایف جے   
میڈیا پر پابندی کیخلاف پٹیشن تیارکررہے ہیں،قاضی انور   
وفاق نے بلوچستان کے سیلاب زدگان پر توجہ نہیں دی،رئیسانی   
    


 
Copyright © ARY OneWorld
All right reseved. Reproduction or misrepresentation of material avalible on this
website in any form is infriingement of copyright and is strictly prohibited.