نیویارک : سابق صدربل کلنٹن اور امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کی اکلوتی بیٹی چیلسی کلنٹن کی پیاگھر سدھارنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں چیلسی کی شادی روان ہفتے نیویارک سے سوکلومیٹردوردریائے ہڈسن کے کنارے ایک پرفضامقام پرہورہی ہے۔
چیلسی کا دلہایہودی رکن کانگریس کے بیٹے مارک موزنسکی ہیں ۔ اس شادی پرپینتیس لاکھ ڈالرکاخرچہ آئے گا اور اس میں پانچ سو مہمانوں کو مدعوکیاگیاہے جس میں مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام اورفنکاربھی شامل ہیں ۔ دلہن کالباس ایک لاکھ ڈالر جبکہ دلہا کا لباس پچاس ہزار ڈالر میں تیارکیاگیاہے ۔