مظفر آباد : نو منتخب وزیرا عظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ ماضی سے سبق سیکھنے والا عالم کہلاتا ہے وہ ماضی سے سبق سیکھنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے یہ بات قانون ساز اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سردار عتیق نے کہا کہ ان کی کام یابی ان کی ذات کی نہیں بلکہ جمہوریت پسند مزاجوں کی کام یابی ہے۔ اشخاص آتے رہتے ہیں جب کہ ادارے قائم رہتے ہیں۔