راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے پاکستان میں متعین سویڈش سفیر مس الریکا سنڈ برگ نے ملاقات کی۔
جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں خطے میں سلامتی کی صورت حال ، باہمی دفاعی اور فوجی تعاون پر بات چیت کی گئی اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، سویڈش سفیر کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا گیا ۔