کراچی: کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو ملا جلا رجحان رہا۔ ہنڈریڈ انڈیکس د وپوائنٹس اضافے سے دس ہزار چار سو انتالیس پر بند ہوا۔
مجموعی طور پر سات کروڑ تین لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا ۔ ایک سو اناسی کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور دو سو تین کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔