اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قاءمہ کمیٹی برائے تعلیم کے چیرمین عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر قانون بابر اعوان سمیت جعلی ڈگری رکھنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن کو بھجوائے جائیں گے۔
اے آر وائی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعوان کا کام سے روکا جائے جس طرح میاں نواز شریف نے جعل سازی کے الزام میں راولپنڈی سے رکن اسمبلی پرویز خان کو کام سے روک دی تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تصدیق کردی ہے کہ جس امریکی یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرنے کا دعویِ کیا وہ مستند جامعہ نہیں ہے ۔