کراچی : کراچی سے لاہور جانے والا پی آئی اے کا طیارہ پی کے 302 حادثے سے بال بال بچ گیا ۔ دوران ٹیکسی ایک پرندہ جہاز سے جا ٹکرایا جس کے بعد جہاز کے انجن میں آگ لگ گئی ۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پرندے کے ٹکرانے کے بعد جہاز کے انجن سے دھماکے کی آواز سنائی دی اور انجن میں آگ لگ گئی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا یا گیا ۔
ترجمان پی آئی اے کہ مطابق جہاز کا عملہ اور تمام مسافر محفوظ ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پی کے 302 کے مسافروں کو اب ایک اور طیارے کے ذریعے لاہور روانہ کیا جائے گا ۔