لاہور : تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد میں ریکارڈ اضافے کے بعد ملک کے مزید حصوں میں سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد سات لاکھ دس ہزار ایک سو اور اخراج پانچ لاکھ ستائیس ہزار دو سو کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار پانچ سو بائیس اعشاریہ صفر پانچ فٹ ہوگئی ہے۔ جبکہ ڈیڈ لیول ایک ہزار تین سو اٹھتر فٹ ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ اکیس ہزار تین سو اور اخراج ایک لاکھ چھیاسی ہزار چھ سوکیوسک ہے۔
منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار دو سو پانچ اعشاریہ ایک صفر فٹ جبکہ ڈیڈلیول ایک ہزار چالیس فٹ ہے۔ چشمہ میں پانی کی آمد پانچ لاکھ ننانوے ہزار تین سو کیوسک اور اخراج چھ لاکھ چھیالیس ہزار ایک سو کیوسک ہے۔ چشمہ میں پانی کی سطح چھ سو چالیس اعشاریہ تین صفر فٹ جبکہ ڈیڈ لیول چھ سو سینتیس فٹ ہے۔