واشنگٹن : امریکا نے کہاہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے اندر خطرات کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن مزاکرات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کرولی نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان امن بات چیت امریکا کے بھی مفاد میں ہے۔امریکا دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی ترغیب دیتا رہے گا۔
ایک سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ آئی پاکستان کے طالبان سے روابط پرانے اور سویت دور سے ہیں۔ اس کے متعلق بھارتی تشویش نئی بات نہیں ہے۔ بھارت اور افغانستان اس کے متعلق اچھی طرح جانتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا امریکا سرحدوں کے اندر خطرات کے خلاف پاکستان کی فیصلہ کن کارروائی دیکھنا چاہتاہے۔