کولمبو: سری لنکا اور بھارت کے درمیان دوسراٹیسٹ ہارجیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ ٹیسٹ کے آخری دن بھارت نے اپنی نامکمل اننگز چھ سو انہتر رنز سے شروع کی اورپوری ٹیم سات سوسات رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سری لنکا کے مینڈس نے چار،رندیو اوردلشن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارت نیپہلی اننگز میں پینسٹھ رنز کی برتری حاصل کی۔سری لنکانے دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پرایک سوانتیس رنز بنائے جب دونوں ٹیموں میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ سنگاکارا بیالیس اور سمارا ویرا دس رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کوتین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔سیریز کا تیسرا ٹیسٹ تین اگست سے کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔