کراچی : کمپنیز نے برانڈڈ گھی کی فی کلوگرام قیمت میں چار روپے کا اضافہ کردیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں گھی کی فی کلوگرام قیمت ایک سو پینتالیس سے بڑھ کر ایک سو اننچاس روپے ہوگئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ قیمت بڑھائے جانے کی وجہ عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمت میں ہونے والا اضافہ ہے۔