Fri, Sep. 3, 2010    
Views On News :: Dr. Shahid Masood Bakhabar Savera :: Saadia Afzaal
INSIDE MORE
Audio Visual

  شہرشہر:       کراچی سے پشاور تک ۔۔خبر سے خبر تک  
وزیراعلیٰ سندھ ناراض، اے آر وائی کو کوریج سے روک دیا   
Updated :  8/10/2010 8:23:31 PM

جیکب آباد: وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو اپنے دورہ جیکب آباد کی کوریج سے روک دیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے دورہ جیکب آباد کی کوریج کیلئے اے آروائی کی ٹیم جب شہباز ائربیس پہنچی تو سکیورٹی اہلکاروں نے ٹیم کو روک دیا ۔

اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ای ڈی او ریونیو منور مٹھیانی نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ پاسز جاری کرنے کیلئے پیپلزپارٹی والوں سے رابطہ کیا جائے جبکہ پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری عبدالستار بروہی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سند ھ نے اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو اپنے دورے کی کوریج کیلئے پاسز جاری کرنے کیلئے روک دیا ہے ۔

Share on Facebook


 
 
 
 
 
 
___________________________________________________________
Youtube Facebook Twitter