Fri, Sep. 3, 2010    
Views On News :: Dr. Shahid Masood Bakhabar Savera :: Saadia Afzaal
INSIDE MORE
Audio Visual

  جہاں نما :     دنیا کا رخ تعین کرنے والے ہر بڑے موضوع پر گرما گرم خبریں  
مقبوضہ کشمیر چھوڑ دو تحریک:۔ مکمل شٹرڈاؤن، کرفیو جاری   
Updated :  8/10/2010 11:48:29 AM

سری نگر : مقبوضہ کشمیر چھوڑ دو تحریک جاری ہے، وادی سمیت تمام کشمیری علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے۔ جبکہ کرفیو کے باوجود بھارتی مظالم کے خلاف لاکھوں کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔  

کشمیر چھوڑدو تحریک کے تیسرے مرحلے میں دوسرے روز جموں، کشمیر اور لداخ میں کشمیریوں نے اپنی دکانیں اور مارکیٹیں بند کرکے بھارتی مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ جبکہ مقبوضہ وادی، بٹگام، کپوڑہ اور دیگر شہروں نے کرفیو کے باوجود مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے کشمیر چھوڑدو کے نعرے بلند کئے۔ سیکورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپوں کے بعدبھارتی فوج نے متعدد کشمیری مظاہرین کو گرفتارلیا۔

بھارتی فوج نے کشمیریوں کے احتجاج روکنے کیلئے رات بھر چھاپوں میں حریت رہنما غلام نبی سومجی، نصرت عالم سمیت متعدد رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ حریت رہنماؤں نے گرفتاریوں کی مزمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے کرفیو پر عمل کرانے کیلئے وادی سمیت علاقوں کے روڈ راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے گشت میں اضافہ کردیاہے۔
Share on Facebook


 
 
 
 
 
 
___________________________________________________________
Youtube Facebook Twitter