اسلام آباد: پیمرا نے چارکیبل کمپنیز کو چینلز کھولنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اسلام آباد میں پاکستان الیکٹرونک میڈیا اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چینلزکی بندش میں حکومت اورپیمراکاکوئی کردار نہیں ترجیحی بنیادوں پر چینلز کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔
اس سلسلے میں کیبل آپریٹزکوشوکازنوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں ۔ بیان کے مطابق تعاون نہ کرنے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میڈیا کو تمام ایشوز پر اظہارکی مکمل آزادی ہے۔