جنگا بنگیال : محمدعامر کے بھائی اور دوستوں کویقین ہے کہ نوعمر فاسٹ بولر بے گناہ ہے اور اس کیخلاف سازش کی گئی ہے۔
محمدعامرکا تعلق پنجاب کےچھوٹے سے گاؤں چنگابنگیال سے ہے۔ گائوں کے لوگوں کو اپنے ہیرو کیخلاف لگائے جانیوالے الزامات پر قطعی یقین نہیں ہے۔عامرکے بڑے بھائی محمدرمضان نے کہاکہ پوری قوم کی طرح وہ اورانکا خاندان عامر اور دیگر کھلاڑیوں پرلگے الزامات سے بیحد افسردہ ہیں ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی ٹیم کیخلاف سازش کی گئی ہے،ہم دن رات عامر اور دیگر کھلاڑیوں کے کلیئرہونے کی دعائیں کر رہے ہیں انشااللہ عامریہ سب بے گناہ ثابت ہونگے۔
عامر کے بچپن کے دوست بابر شبیر مزرا کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے عامرکیساتھ کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اگرکبھی ہم کسی میچ پر شرط لگانے کی بات کرتے تھے تو وہ سختی سے منع کرتاتھا،وہ ہرگز یہ ماننے کوتیار نہیں کہ عامر کسی غلط حرکت میں ملوث ہوسکتا ہے۔اس کیخلاف سازش کی گئی ہے۔