الاسکا : الاسکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، طیارے میں ناسا کے سابق سربراہ اور سابق امریکی سینیٹر سمیت آٹھ مسافر سوار تھے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق طیارہ واشنگٹن سے الاسکا جا رہا تھا۔ طیارے میں ناسا کے سابق سربراہ سین اوکیفے اور سابق ری پبلیکن سینٹر ٹیڈاسٹیون بھی سوار تھے۔ پولیس حکام نے پانچ افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔