تہران : ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران کچھ شرائط پر عالمی طاقتوں سے جوہری پروگرام پرمذاکرات بحال کرنے کےلئےتیار ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق کے صدر محمود احمدی نژاد نےیورپی یونین کی جانب سے ایران پر مزید پابندیوں پر تنقید کرتےہوئے کہاکہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کےلئے ہے ۔
انھوں نے کہاکہ مذاکرات کے عمل میں مزید ممالک کوبھی شامل کیاجائے ۔ انکاکہناتھاکہ پابندیوں سے ایران جوہری پروگرام متاثر نہیں ہوگا۔