لاس اینجلس : ہالی وڈ فلم” سالٹ“ نے بھارت میں اپنی ریلیز کے پہلے تین دنوں میں ہی 7.8 ملین کا ریکارڈ بزنس کر لیا۔ فلم کی مرکزی کاسٹ میں انجلینا جولی شامل ہیں جوایک جاسوس کا کردار نبھا رہی ہیں۔
فلم سالٹ 23 جولائی کو انگریزی سمیت چار زبانوں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم نے امریکی باکس آفس پر 36 ملین ڈالر کا بزنس کیا۔ فلم میں انجلینا کی ادا کاری اور ان کے خطرناک اسٹنٹس کو بہت سراہا گیا۔ انجلینا نے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ ان کی فلم کو بھارت میں بھی پذیرائی ملی اور رواں سال ان کی دو مزید فلمیں جلد ہی ریلیز کی جائیں گی۔