کراچی : ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران چودہ کروڑ انتالیس لاکھ ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی۔ مرکزی بینک کے مطابق اس کمی کے بعد زرمبادلہ ذخائر سولہ ارب پچپن کروڑ اٹہتر لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے پاس بارہ ارب چھئیتر کروڑ ستاون لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکس کے پاس تین ارب اناسی کروڑ اکیس لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔