Tue, Sep. 7, 2010    
Views On News :: Dr. Shahid Masood Bakhabar Savera :: Saadia Afzaal
INSIDE MORE
Audio Visual

  کھیل کود:       لوڈو سے فٹبال تک۔۔ ثانیہ سے شعیب تک  
کولمبوٹیسٹ:بھارت پہلی اننگز میں707رنز بناکر آئوٹ    
Updated :  7/30/2010 11:31:44 AM

کولمبو : سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم سات سو سات رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔  کولمبوکے سنہالیز اسٹیڈیم میں ٹیسٹ کے پانچویں روز بھارت نے اپنی نامکمل اننگز نو وکٹ پر چھ سوانہتر رنز سے شروع کی۔انکی آخری وکٹ نے اسکور میں اڑتیس رنز کا اضافہ کیا۔

آج آئوٹ ہونے والے بھارت کے بلے باز ایشانت شرما تھے انہوں نے دلہارا سنگا کارا کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کرایا اس طرح بھارت کی پوری ٹیم سات سوسات رنز بناکر آئوٹ ہوئی،بھارت نے پہلی اننگز میں پینسٹھ رنز کی برتری حاصل کرلی۔

چار دن سے زائد کھیل میں مجموعی طور پر ایک ہزار تین سواننچاس رنز بنے اور صرف چودہ کھلاڑی آئوٹ ہوئے ۔ ٹیسٹ میں نتیجے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ سری لنکا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
Share on Facebook


 
 
 
 
 
 
___________________________________________________________
Youtube Facebook Twitter