ایبٹ آباد : ایبٹ آباد میں ایوب پل کے بارشوں سے متاثر ہونے کے بعد متبادل پل بھی گرگیا ہے جس کے بعد ایبٹ آباد کا ملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے .
ایوب پل کا ایک حصہ گذشتہ روز بارش سے باعث متاثر ہونے کے بعد پل ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا تاہم بارش کی وجہ سے متبادل پل بھی آج گرگیا۔
پل ٹو ٹنے کے بعد شاہراہ ریشم پر سڑک کے دو نوں اطراف پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ ایوب پل کو کچھ عرصہ پہلے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے مکمل طور پر مرمت کیا تھا تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ناقص مٹیر یل کا استعما ل کیا گیا ہے۔